سید نذیر حسین شاہ کو ریٹائر منٹ کے ساتھ ہی متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان سے بھی فارغ کر دیا گیا

بدھ 5 فروری 2014 13:59

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) سید نذیر حسین شاہ کو ریٹائر منٹ کے ساتھ ہی متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے موصوف نے بہت کوشش کی کہ دوربارہ وائس چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ کا عہدہ مل جائے مگر موجود چیئرمین متحدہ محاذاساتذہ پاکستان محمد نواز جتک نے صاف انکار کر دیا چونکہ آئین میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کاوائس چیئرمین اساتذہ آزاد کشمیر سے وہی ہوسکتا ہے جو حاضر سروس ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما سردار عارف شاہین جو کہ متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے اجلاس منعقدہ لاہور میں بحیثیت مبصر موجود رتھے نے محمد الیاس شاکر مرکزی صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار عارف شاہین نے نوازجتک کو چیئرمین، سکندر جتوئی( سندھ)، سے جنرل سیکرٹری، راجہ سلطان اختر کو سرپرست اعلیٰ( پنجاب) منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اساتذہ پاکستان کو متحد رکھنے پر نوازجتک کی کوششوں کو سراہا ادھر محمد الیاس شاکر نے بھی نواز جتک سکندر جتوئی اور سلطان اختر کو عہدیداران منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :