سرینگر کے بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کا اظہار اور ان کے حوصلوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ، بازل نقوی

بدھ 5 فروری 2014 17:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء ) وزیرزراعت و لائیو سٹاک و ایسما سید بازل علی نقوی پہلے رکن اسمبلی ہیں جو قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں روائتی کشمیر ی لباس کشمیر جبہ (پھیرن)پہن کر شریک ہوے ۔یہ وہ کلچرل لباس ہے جو سرینگر میں کشمیر ی مرد وخواتین پہنے ہوے نظر آتے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے سید بازل علی نقوی نے کہا کہ کشمیری جبہ پہن کر اسمبلی اجلاس میں آنے کا مقصد سرینگر کے ان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے جو بھارتی فوج کی سنگینوں تلے پاکستان کے نعرے بلند کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھٹو ،بے نظیر اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ،ہماری منزل پاکستان ہے جس کے حصول کے لئے کشمیری عوام ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،بھارت نے کشمیری عوام کے جائز جمہوری حقوق کو صلب کر رکھا ہے ،یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منانے کا فیصلہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کیا تھا ،وزیراعظم پاکستان کا یوم یکجہتی پراسمبلی سے خطاب سے کشمیری عوام کو حوصلہ ملے گا اور تحریک آزادی کو نئی جہت ملے گی ۔

(جاری ہے)

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان کے قانون ساز اسمبلی سے خطاب سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو نیا حوصلہ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے کہاکہ بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ لگا کر جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرے سے دوچار کر رہا ہے ،کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہ سکتا اسے جلد یا بدیر کشمیر کو چھوڑنا ہوگا ۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے بیرونی دوروں میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ اس مسئلہ کو کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔ جنوبی ایشیا میں قیام امن اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب بھارت کشمیریو ں کو ان کا حق خودارادیت دے گا۔

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ کشمیری عوام جس عزم اور دلیری کے ساتھ بھارتی افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے مگر ان کے جذبہ حریت میں ذرہ برابر کمی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو کشمیری عوام سے بے حد محبت تھی اسی لیے قائد عوام نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی امداد ہمارے لئے حوصلے کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :