سردار فہیم اختر ربانی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر آزادکشمیر حکومت کے وزیر ہونگے‘حاجی محمد فاضل ندیم

جمعرات 13 فروری 2014 13:18

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) حلقہ بلوچ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار فہیم اختر ربانی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر آزادکشمیر حکومت کے وزیر ہونگے۔اختر حسین ربانی کے دادا نے شیر کا جو حشر کیا تھا اب اس کا بیٹا اس سے بھی برا حشر کریگا ۔دھاندلی کا وویلا شکست تسلیم کرنے کے متعارف ہے پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے بلوچ ہمیشہ پی پی کا منی لاڑکانہ ہے شیراب گھوڑے سے مد د کی اپیل کر رہا ہے جو مشکل کام ہے ضمنی الیکشن میں گھوڑے اور شیر کا حشر دنیا دیکھے گی اور آئندہ عبرت حاصل کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حاجی محمد فاضل ندیم مرکزی راہنما پیپلزپارٹی یونین کونسل سرساوہ نے فہیم اختر ربانی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات عوامی وفود ،صحافی حضرات اور کارکنوں سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ اب شیر اور گھوڑا زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں شیر کے مالک گھوڑے کے خادم سے اپیل کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلائی جائے جو اب مشکل ہے چونکہ گھوڑا اور شیر دو الگ الگ نام ہیں جو متحد بھی ہو جائیں تب بھی حلقہ بلوچ سے ضمنی الیکشن جیتنا مشکل ہے سردار اختر حسین ربانی کے دادا نے شیر کا حشر کیا تھا وہ تاریخ کا ایک بڑا حصہ بن چکا ہے اب ربانی کا بیٹا بھی اس سے زیادہ بُرا حشر کریگا دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگانے والے اپنی اکثریت کھو چکے ہیں 22فروری کے بعد دھاندلی دھاندلی کی جو گردان دورائی جائیگی اس کی مشق کی جار ہی ہے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس اب یہ اندازہ لگا چکی ہے کہ الیکشن ہم ہار چکے ہیں اس لیے قبل نو وقت احتجاج کی مشق کر لیں حاجی فاضل ندیم نے کارکنوں اور ووٹروں سے اپیل کی وہ پرامن رہ کر اپنا کام جاری رکھیں انشاء اللہ کامیابی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :