امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ضلع کے تین روزہ دورے پر (کل ) کوٹلی پہنچیں گے

جمعہ 14 فروری 2014 16:41

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ضلع کے تین روزہ دورے پر کل 16فروری کو کوٹلی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی 16فروری سہنسہ اورکوٹلی ، 17فروری کوٹلی اور کھوئیرٹہ اور 18فروری کو چڑھوئی اور گلپور میں سیرت کانفرنسز ، استقبالیہ پروگرامات ، پریس کانفرنسز سے خطاب ، کارکنوں کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ مختلف افراد کے انتقال پر ان کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت بھی کریں گے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔