ظلم و ستم کی وجہ سے کھوئی رٹہ میں پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن وفاداریاں تبدیل کرنے لگے

بدھ 19 فروری 2014 14:23

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ظلم و ستم کی وجہ سے ہمارے حلقہ کے پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ وفاداریاں تبدیل کرنے لگے ہیں چند کمیشن خوروں کو نوازا جا رہا ہے مطلوب انقلابی کی حرکتوں کی وجہ سے حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر سے پیپلز پارٹی کا نام نشان مٹ رہا ہے موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ سے کبھی بھی سیٹ نہیں نکال سکے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کھوئی رٹہ کے بانی و بزرگ رہنما عبدالرزاق کھوڑوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے کام نہیں ہو رہے پیپلز پارٹی پاکستان کے مرکزی قائدین فوری نوٹس لیں حلقہ 5 کے لوگوں کی مایوسی کا ازالہ کریں اگر نوٹس نہ لیا گیا تو حلقہ میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان تک نہیں رہے گا پیپلز پارٹی کی حکومت کو تین سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے کارکن نہایت پریشانی کے عالم میں ہیں وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کو ہم نے ترس کھا کر یہاں سے الیکشن لڑایا لیکن کارکنوں کے کا م دھرے کے دھرے ہیں البتہ ایک کام زور وشور سے جاری ہے تھانہ کچہری میں خوب سیاست چمکائی جا رہی ہے شرفاء کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے ہمارے جتنے کارکن اس وقت تھانہ کچہری کے چکر لگا رہے ہیں اس سے قبل کبھی بھی انتے ذلیل خوار اور رسوا نہیں ہو ئے محمد مطلوب انقلابی نے تھانہ کے اندر اپنے خاص آدمی بٹھائے ہو ئے ہیں جنہوں نے ٹھیکہ نظام چلایا ہو ا ہے سوہانہ ، ندی، کھوڑ کے عوام مایوس ہیں سخت مایوس ہیں حلقہ کے اندر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا جو کوآرڈینیٹر بنائے گئے ہیں ان کو لوگ جانتے تک نہیں یہاں تک کہ وہ جس جگہ رہتے ہیں گاؤں کے اندر بھی ان کو کو ئی نہیں جانتا نظریاتی کارکنوں کو مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا وزیر موصوف برملا کہتے ہیں کہ میں پرانے آدمیوں کو بلکل ترجیح نہیں دوں گا نوجوانوں کا آگے لاؤں گا بزرگ رہنما عبدالرزاق کھوڑوی نے مزید کہا کہ ہمارے حلقہ کے گاؤں کنڈ پتھاں سے محمد مطلو ب انقلابی کوعوام نے 100 فیصد ووٹ دے کر کامیاب بنایا لیکن محمد مطلوب انقلابی نے بدلے میں مایوسیوں سے سوا کچھ نہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :