حلقہ بلوچ میں شیرکی دھاڑ مجاور وزیراعظم کو اپنی اوقات بتادے گی ،آصف مصطفائی، فواد احمد گیلانی

جمعہ 21 فروری 2014 15:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حلقہ بلوچ میں شیرکی دھاڑ آج مجاور وزیراعظم کو اپنی اوقات بتادے گی ، چوہدری مجید بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں ، جس بناء پروہ بیان بازی پراترچکے ہیں ، آج کے بعد تبدیلی کی ہوا چل پڑے گی ، مجاورخیرمنائے ، مسلم لیگ ن سٹی اور یوتھ ونگ 22فروری کے بعد وزیراعظم مجید کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کاسلسلہ شروع کرے گی ، قائدین کے خلاف بیان بازیاں قبول نہیں کریں گے ، اینٹ کاجواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں ، وزیراعظم بیان دینے سے قبل ہوش کے ناخن لیں ، آج وہ جس جگہ کھڑے ہیں وہ مسلم لیگ نواز ہی کی مرہون منت ہیں ، تنکے کا سہارا لینے والے کو مسلم لیگ ن نے کنارہ دیا لیکن مجاور احسان فروش ثابت ہوئے ، جلد پی پی کو عوامی کٹہرے میں لائیں گے ، ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی اورصدر یوتھ ونگ سید فواداحمدگیلانی نے مجاوروزیراعظم کے بیان پر اپنے شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا ، لیگی رہنماؤں نے صحافیوں کوبتایاکہ چوہدری مجیداحسان فروش آدمی ہیں ، جسے حال ہی میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سرعام گراؤنڈ میں گرایا لیکن مسلم لیگ نواز نے ہی سہارا دیا آج مسلم لیگی قائدین کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں ، نتجتا"مجاور وزیراعظم بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں ، آصف مصطفائی اور سیدفوادگیلانی کاکہنا تھا 22فروری کے بعد حکومت کا حساب کتاب برابرکرنے میں دیرنہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :