پی ایس ایف کے صدر سردار مزمل انور کے قتل کیخلاف جیالے سراپا احتجاج بن گئے

پیر 24 فروری 2014 15:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) بلوچ کے مقام پر انتخابی دھاندلی کے خلاف جلوس میں فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے PSF کے صدر سردار مزمل کے قتل کے خلاف کوٹل کے جیالے بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ پی پی پی ، پی وائی او، پی ایس ایف، ٹریڈرز، لائرز ، لیبر ، کلچرل ونگز کے جیالے سڑکوں پر نکل آئے ۔شہیدچوک میں احتجاج این ایس ایف اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے راہنماؤں کا بھی خطاب ۔

احتجاج جلسہ سے کوآرڈینیٹر نصیر راٹھو ، چوہدری عبدالمجید، مظہر کاظمی، این ایس ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری انوار بیگ، سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری مدثر شاہ، ضلعی صدر PSF فیصل شاہ، معشوق بٹ، سردار احسان پنجیڑہ، ملک قدیر انقلابی، ڈویژنل صدر PYO شمس شاہ، چوہدری خورشیداحمد، کوآرڈینیٹر مقبول گورسی، کوآرڈینیٹر چوہدری خورشید ایڈووکیٹ، ملک سلیم منہاس ایڈووکیٹ، سٹی صدر پی پی پی طارق داؤد، سینئر نائب صدر پی وائی او الطاف بھٹی، الطاف گلہاروی، راجہ اظہار، منظور ملک، سردار محمود، ردیف بشیر، نعیم عباس، شفیق پپی، یٰسین طاہر، واجد مقصوم و دیدگر نے خطاب کیا، جیالوں نے ظلم و ستم ہائے ہائے، دھاندلی نامنظور سمیت دیگر نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آزادکشمیر کے حالات خراب ہونے سے روکیں، کشمیریوں کے وقار اور تشخص کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برجیس طاہر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو تبدیل کریں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کے عوام انتخابی دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دھاندلی کے نتیجہ میں PSF کا جیالا سردار مزمل شہید ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے تو مقبوضہ کشمیر میں اچھا پیغام نہیں جائے گا اور بھارت کو بھی پروپیگنڈا کا موقع ملے گا۔ جیالوں نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ہر حکم پر ہر قسم کی قربانی دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :