مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن دھاندلی سے جیت کرکوئی تیر نہیں مارا‘ثاقب احمد عباسی

منگل 25 فروری 2014 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن دھاندلی سے جیت کرکوئی تیر نہیں مارا ‘ ایک آدھ نشست جیت جانے سے پی پی کے نظریات کو ختم نہیں کیاجاسکتا ‘ آزادخطہ میں موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کی مرہون منت نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدارمیں آئی ‘ بلوچ الیکشن سے بہت سی سازشیں کھل کر سرے بازارآچکی ہیں ‘ الیکشن کے نام محض سلیکشن کی گئی ہے وفاق کی جانب سے بغیراجازت رینجر کو نتائج تبدیلی کیلئے استعمال کرنا ‘ دھاندلی سے سیٹ نکالنا حلقہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ‘ ماضی میں جس نے بھی پی پی کے ساتھ غداری کی اس کابرا حشرہوا ‘ وزیرامورنوشتہ دیوارپڑھ لیں عوام پر جب بھی برا وقت آتا ہے یامارشل لاء کا دبدبہ ہوتا ہے تو برے وقت اورمارشل لاء کاتوڑ پی پی نے ہی کیاہے ‘ ایک نشست جیت جانے سے بھٹوز نظریات کومات نہیں دی جاسکتی ‘ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء ثاقب احمدعباسی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ اُن کا کہنا تھا کہ غداری کے مرتکب عناصرہمیشہ الٹے منہ گرتاہے ‘ وقت کی مار وقت آنے پر ضرور پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :