سردارمزمل کابہیمانہ قتل افسوسناک ہے شہیدکالہورنگ لائے گا‘نصیر راٹھور

منگل 25 فروری 2014 13:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) صدرپیپلزٹریڈرزونگ وکوآرڈنیٹرنصیرراٹھورنے کہاکہ پی ایس ایف بلوچ کے صدر سردارمزمل کابہیمانہ قتل افسوسناک ہے شہیدکالہورنگ لائے گاانہوں نے پی پی پی ،پی ایس ایف،یوتھ اورپارٹی ونگزکے تمام جیالوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں ہردورمیں پی پی پی کودھونس دھاندلی اورخفیہ قوتوں نے ختم کرنے کی کوشش کی مگرپی پی پی کوختم نہیں کیاجاسکتا بلوچ کے مقام پرجوکچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے پارٹی جیالے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں حالات پرامن رکھیں پرتشدد حالات مت کریں گھیراؤجلاؤبھی نہ کریں چونکہ آزادکشمیرکے اندرتمام ادارے اورپراپرٹی ہماری ہے جیالے پرامن احتجاج کریں اوراپنااحتجاج میڈیاکے ذریعے ایوان بالاتک پہنچائیں انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم عبدالمجیدکے ہرحکم کے پابندہیں وہ جوبھی فیصلہ کرینگے بھٹوزکے جیالے ان کی آوازپرلبیک کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :