وزیراعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہوجائیں‘محمد اقبال اعوان

بدھ 26 فروری 2014 14:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) مسلم لیگ ن حلقہ2کے نائب صدر محمد اقبال اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہوجائیں بلوچ انتخابات کوبہت زیادہ ہائی پروفائل پر لے جاکر چوہدری عبدالمجید سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں رینجرز الیکشن کمیشن نے طلب کی ہے بلوچ کے عوام نے حکومت اورحکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کومسترد کردیاہے حکومت ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پرتوجہ دے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے قبل ازیںآ ئی جی آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری کوتسلیم کررکھاہے ، آج حکومت کو کیاتکلیف ہے رینجرز الیکشن کمیشن نے طلب کی اب لینٹ افسران پرالزام تراشی ، پروپیگنڈے بے بنیاد ہیں بلوچ ضمنی الیکشن میں جعلی کرنسی تقسیم کرنے کے اگرکوئی ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے حکومت افراتفری پھیلا کر مسائل سے توجہ ہٹاناچاہتی ہے اگررینجرز نہ آتی تو حکومت یہ پروپیگنڈہ کرتی کہ وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی ، مسلم لیگ ن حلقہ 2کے نائب صدر محمد اقبال اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افراتفری کوہوا دینے کی بجائے فوری مستعفی ہوکرازسرنو انتخابات کااعلان کرے تاکہ خطہ کے عوام اپنی مرضی کی قیادت منتخب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجاور ٹولے نے ریاست کے اندر لوٹ مار،رشوت اقرباپروری ،پسند وناپسند کا بازار گرم کر رکھا ہے اسی لیے عوام نے مجاور ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :