آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین جموں وکشمیر کی نمائندگی ختم کرنے کی باتیں در اصل تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش ہیں،نورالباری

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

سوات( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امور مہاجرین مقیم پاکستان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں جموں وکشمیر کی نمائندگی ختم کرنے کی باتیں کرنے والے در اصل تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ریاست جموں وکشمیر کے تمام باشندے ایکٹ 74ء اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق برابر کی حیثیت اور حقوق رکھتے ہیں وزیر امور کشمیر کشمیر کونسل کی ترقیاتی سکیموں متاثرین زلزلہ متاثرین آئی ڈی پیز اور جہیز فنڈز میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کروائیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوات میں مقیم مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی سیٹوں پرہونے والے انتخابات کے طریقہ کار پر بات ہو سکتی ہے لیکن ان نشستوں کو ختم کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے وزیر امور کشمیر سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں بالخصوص خیبر پختوان خواہ میں فنڈز کے اجراء اور استعمال کی تحقیقات کروائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف پیشہ ورانہ کالجز میں مہاجرین کے کوٹوں پر داخلوں میں بھی بے قاعدگیاں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختوان خواہ کے لیے امتیازی طور پر سٹیٹ سبجیکٹ کے اجراء کے لیے ایک ایم ایل اے کی خواہش پر اختیارات ڈی سی مظفرآباد کو دئیے گئے ہیں حالانکہ بحالیات کے ڈی سی میرپور میں بیٹھتے ہیں جو پورے پاکستان میں مہاجرین کے لیے سٹیٹ سبجیکٹ جاری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفرآباد سے بڑے پیمانے پر جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری ہونے کی شکایات موجود ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل سے بھی چشم پوشی کی جا رہی ہے بحالی کے نام پر ترقیاتی سکیموں جہیز فنڈز،زکوٰة فنڈز کشمیر کونسل کی طرف سے بھی دی جانے والی سکیموں میں بھی بے شمار بے ضابطگیاں موجود ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ فنڈز جاری ہو جاتے ہیں مگر زمین پر ان سکیموں کا کوئی وجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے لیے بحالی کے نام پر زمین کی خریداری میں بڑے پیمانے پر شکایات ہیں اور منظور نظر مخصوص لوگوں کو مختلف ناموں سے پلاٹ جاری کرنے کی شکایات کی تحقیقات کرنا ضروری ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہاجرین کے حقوق کے لیے اول روز سے کوشش کر رہی ہے اور اپنی کوشش جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :