پاکپتن ، ڈکیتی کی واردات میں دو ٹریکٹر ایک موٹر سائیکل نقدی طلائی زیورات گن پوائنٹ پر لوٹ لیے گئے

جمعہ 28 فروری 2014 17:11

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ڈکیتی کی واردات میں دو ٹریکٹر ایک موٹر سائیکل نقدی طلائی زیورات گن پوائنٹ پر لوٹ لیے گئے بتایا گیا ہے کہ سات نامعلوم مسلح ڈاکوچک الٰہی بخش کے زمیندار سردار احمد خان کے ڈیرے پر آئے اور گن پوائنٹ پر تمام موجود افراد کو کمرے میں بند کرکے 29لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے دو ٹریکٹر ایک موٹر سائیکل اوکے اے 3299 طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس چک بیدی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔