آزاد خطہ سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ،پاکستان کے استحکام اورامن بحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،سردار سکندر حیات خان

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ بلوچ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کا میاں محمدنواز شریف کی قیادت پر اعتماد کااظہار ہے آزاد خطہ سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔میاں محمدنواز شریف نے جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں پاکستان کے استحکام اورامن بحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا صبر و تحمل کی سیاست آزاد خطہ کی تعمیرو ترقی سے مشروط ہے بریگیڈئیر (ر)راجہ دلاور خان (مرحوم) نے اپنے علاقہ ڈڈیال میں بلا تخصیص ترقیاتی کام کروائے نوجوان مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ نکیال میں ملنے والے مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ اعجاز دلاور خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ وہ سردار سکندر حیات خان کی سرپرستی میں جماعت کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر عملی میدان میں کام کرینگے ۔

راجہ اعجا زدلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال میں کروڑوں روپے کے منصوبہ جات سردار سکندر حیات خان کے دور اقتدارمیں مکمل ہوئے تھے جس پر عوام علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ انتخابات میں کامیابی قائدین کی بہترین حکمت عملی اور عوام کا بھرپور اعتماد ہے راجہ اعجاز دلاور خان نے سردار سکندر حیات خان کو کٹھاڑ دلاور خان دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ اپنے دور میں ترقیاتی کاموں ں کے منصوبہ جات کو بھی دیکھیں۔