اہلیان میرپور نے پاکستان کی معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخی کارنامہ ہے‘راجہ فاروق اکرم

پیر 3 مارچ 2014 13:59

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اہلیان میرپور نے پاکستان کی معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخی کارنامہ ہے متاثرین منگلاڈیم کے جملہ مسائل واپڈا ،منگلاڈیم ریسٹلمنٹ آرگنائزیشن کی ذمہ داری ہے جملہ متاثرین اور ریزنگ منگلاڈیم کے نیوسٹی ،سمال ٹاؤنز میں تمام بنیادی سہولیات سمیت معاوضہ جات ،ذیلی کنبہ جات مکانات ومعاوضہ جات کے ایواڈز کی ادائیگی بارے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

ان خیالات کااظہار کلکٹر امور منگلاڈیم راجہ فاروق اکرم نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاضی برادران کی طرف سے کلکٹر امور منگلاڈیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے اینگلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمدرمضان دت ایڈووکیٹ ،نائب صدر قاضی محمد اسلم ،قاضی ظفر اقبال،مظہر فردوس ،غلام مصطفےٰ ہاشمی ،حاجی محمدعارف ،لالہ غضنفر علی نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی راجہ فاروق اکرم کی بطور کلکٹر امور منگلاڈیم تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق اکرم ایماندار ،ملنسار ،انسان دوست اور فرض شناس افسر ہیں جو متاثرین کے مسائل بارے بخوبی اگاہ ہیں اورمتاثرین منگلاڈیم جنہوں نے منگلاڈیم کی تعمیر اور اسکی توسیع میں اپنی قیمتی املاک وجائیداد اور اباؤاجداد کی قبروں کو وسیع تر قومی مفاد کیلئے زیر آب کیا ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی راجہ فاروق اکرم نے شرکاء کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ متاثرین کے جملہ مسائل کے حل اورمتاثرین کوسہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :