بھارتی انتظامیہ کے طلباء پر ظالمانہ روئیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، پولیس کا تشدد ، متعدد افراد زخمی

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:34

بھارتی انتظامیہ کے طلباء پر ظالمانہ روئیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بھارت میں کشمیری طلباء ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی انتظامیہ کے ظالمانہ رویہ کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے متعدد علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، فورسز نے یاسین ملک سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔

اطلاعات کے مطابقبھارت میں کشمیری طلباء ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی انتظامیہ کے ظالمانہ رویہ کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے متعدد علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس دور ان پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق پولیس اور فورسز نے یاسین ملک سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ اتر پردیش میں کشمیری طلبا ء کے خلاف اس کارروائی سے دنیا میں جمہوری ملک ہونے کے بھارت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرکشمیر یونیورسٹی کے طالب علموں نے انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بے دخل کئے گئے کشمیری طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاء اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :