مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری کے باعث زندگی معطل ہو کر رہ گئی

بدھ 12 مارچ 2014 13:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری کے باعث زندگی معطل ہو کر رہ گئی-محکمہ تعلیم نے سکولوں کی چھٹیاں مزید ایک روز تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وادی موسم کی خرابی کے نتیجے میں 12مارچ کو وادی کے تمام سکولوں بشمول پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیرسکینڈری میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے مڈل تک 10اور 11مارچ کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ ادھر کشمیر یونیورسٹی نے بھی نے 11، 12 اور13مارچ کو لئے جانے والے تمام امتحانات بشمول پی جی انٹرنس ملتوی کردیئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کے نئی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :