مقبوضہ کشمیر، برفباری سے ہونیوالا جانی نقصان میڈیا اطلاعات سے کئی زیادہ ہے، عمر عبداللہ

جمعرات 13 مارچ 2014 17:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) جموں وکشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں برفباری اور خراب موسم کے باعث جاں بحق کشمیریوں کی تعداد کے بارے میں میڈیا اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی درست تعداد جاری کریں۔ عمرعبداللہ نے اگلے ٹویٹ پر کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ زخمی ہونیوالے افراد کو علاج معالجے کیلئے لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ امداد اور بچاؤ کاکام جاری رکھے ہوئے ہے۔