
ملائیشین وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کی بحرہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق، طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے، ان کے اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے گا، نجیب رزاق
پیر 24 مارچ 2014 22:25

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) ملائیشا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ مسافر طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ 17 روز کی کھوج اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحرہند کے وسط میں تھی اور وہ بحرہند کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے وہ جلد اپنا تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی جس میں 239 مسافر سوار تھے، ملائشیا نے طیارے کی تلاش کیلئے پاکستان سمیت 25 ممالک سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی شخصیت بن گئے
-
ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے. شہباز شریف
-
شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے. علیمہ خان
-
فرانسیسی صدر اور یورپی لیڈروں پر ”کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ
-
برآمدات پر مبنی ترقی ہی واحد قابل عمل راستہ ہے. سینیٹر محمد اورنگزیب
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر عالمی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے. عطا تارڑ
-
صدر مملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے. چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت
-
جنیداکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی حملوں میں گیارہ فوجیوں سمیت اکاون افراد ہلاک، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.