اتحاد ایئرویز کے مسافروں کیلئے 100 ایم بی سے تیز وائی فائی کا منصوبہ

ابوظہبی کی سرکاری فضائی کمپنی نے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کی سہولت متعارف کرانے کا بھی ارادہ ظاہر کردیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 ستمبر 2025 13:51

اتحاد ایئرویز کے مسافروں کیلئے 100 ایم بی سے تیز وائی فائی کا منصوبہ
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے اپنے بیڑے میں شامل طیاروں میں 100 ایم بی سے زیادہ تیز رفتار وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے زریعے ادائیگی کا حل متعارف کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اتحاد ایئرویز کے سی ای او اینٹونوالڈو نیوس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فضائی کمپنی کا مقصد دو سے تین سالوں میں اپنے تمام طیاروں میں 100 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زیادہ تیز رفتار وائی فائی انترنیٹ سروس فراہم کرنا ہے اور وہ کرپٹو ادائیگی کے حل متعارف کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگلے دو سے تین سالوں میں ہم اپنے صارفین کو جو کنیکٹیویٹی پیش کرنے جا رہے ہیں وہ کلاس میں بہترین ہوگی، رفتار کے حوالے سے ہم 100 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زیادہ تیز وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں جو کہ حیرت انگیز ہے، اس کیلئے ہم نے ہر چیز کو ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم دو سے تین سالوں میں ایک ایسا حل منتخب کرنے جا رہے ہیں جو اتحاد کے تمام بیڑے میں 100 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زیادہ تیز وائی فائی سروس فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئرویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی منظر نہیں کہ تین سالوں میں دنیا کی کسی بھی ایئر لائن کے پاس ہوائی جہاز میں 100 سے زیادہ میگا بٹس فی سیکنڈ وائی فائی نہ ہو، ہمیں یہ سہولت اپنے صارفین کو دینا پڑے گی کیوں کہ یہ کہاوت ہے کہ 'وائی فائی زندگی ہے' اور لوگوں کو اپنے پیاروں سے جڑے رہنے اور باہر کی دنیا سے منسلک ہونے کے لیے اس کی ضرورت ہے، اس لیے ہم اپنے صارفین کو تقریباً دو سے تین سالوں میں 100 سے زیادہ میگا بٹس فی سیکنڈ سے تیز وائی فائی سروس فراہم کرنے کے لیے اس مقصد کے ساتھ بہت محنت کر رہے ہیں اور ہم اس سفر کے بارے میں پرجوش ہیں جو ہمارے آگے آنے والا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے قومی کیریئر نے 2025ء کے پہلے چھ مہینوں میں ریکارڈ منافع اور مسافروں کی تعداد فراہم کرتے ہوئے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط ششماہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جنوری تا جون 2025ء کے دوران اس کا ٹیکس کے بعد منافع 1.1 بلین درہم تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے، دیگر ٹاپ 10 پرفارمرز میں قطر ایئرویز، اسپرٹ ایئر لائنز، ایئر کینیڈا، بریز ایئر لائنز، امریکن ایئر لائنز، ایرومیکسیکو، ویسٹ جیٹ اور ورجن اٹلانٹک شامل ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اتحاد ایئرویز کے سی ای او نے یہ تصدیق بھی کی کہ ایئر لائن اپنے مسافروں کے لیے کرپٹو ادائیگی کے حل پر کام کر رہی ہے، یہ ہمارے لیے ابھی اولین ترجیح نہیں ہے لیکن یہ فطری ہے، آپ کو ادائیگی کے ذرائع کے طور پر مزید کرنسی کی اقسام حاصل کرنی ہوں گی۔