ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے

یہ غیر خاندانی لوگ کل تک جس لڑکی کو اپنے گھر کی عزت بنا رہے تھے آج اس کے کردار پر باتیں کر رہے ہیں، میں بھی ساری چیٹ، ریکارڈنگز، سکرین شاٹس سامنے لاؤں گی؛ سوشل میڈیا بیان میں اعلان

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 ستمبر 2025 12:59

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر 2025ء ) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اس حوالے سے نئے انکشافات کردیئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا، اگر میرا بھی میری دوست ثناء یوسف کی طرح قتل ہوجاتا تو لوگ ہمدردی جتاتے لیکن ابھی میں زندہ ہوں اس لیے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 17 جون سے ہماری لڑائی چل رہی ہے تاہم اس کے باوجود میں زیادہ چیزیں منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھی لیکن یہ غیر خاندانی لوگ کل تک جس لڑکی کو اپنے گھر کی عزت بنا رہے تھے آج اس کے کردار پر باتیں کر رہے ہیں، اب اگر وہ اور اس کی فیملی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے میں بھی ساری چیٹ، ریکارڈنگز، سکرین شاٹس سامنے لاؤں گی، کیوں کہ اگر یہ اتنے کم ظرف ہوگئے ہیں تو پھر ایسے ہی ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

samia hijab
ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عورت کسی مرد کے نکاح میں ہو تب بھی اسے زبردستی، تشدد یا اغواء کرنے کی اجازت نہیں ہے اور حسن زائد سے میرا رشتہ ختم ہوچکا ہے لیکن منگنی ختم ہونے کے باوجود اس نے میرا فون چھینا مجھے گھسیٹا اور تشدد و اغواء کرنے کی بھی کوشش کی، میں اس وقت شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں اس لیے لوگ حقیقت جانے بغیر رائے قائم نہ کریں۔