اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کاشدید بارش میں بارش کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

منگل 25 مارچ 2014 16:06

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ساجد حسین نے شدید بارش میں بارش کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے رات کو ہی شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک پہنچ گے انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہنواز بٹ کے ہمراہ مختلف محلوں ، شہروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اس بات کا جائزہ لیاکہ شدید بارش کے باعث کسی جگہ جانی و مالی نقصان تو نہیں ہواکیا بارش سے کوئی علاقہ متاثر تو نہیں ہوا اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں سے رابطہ اور موقع پر جا کر ساری صورت حال کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتا یا کہ شدید بارش کے باوجود سب ڈویژن کوٹلی کے اندر کسی بھی جگہ ٹریفک کا نظام متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی لینڈ سلائڈنگ ہوئی اندرون شہر میں شدید بارش کے باوجود نالیاں اور نالے بند نہیں ہوئے اور بارشی پانی کی نکاسی کاعمل جاری رہاانہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے سینٹری سٹاف کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے سینٹری ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں کا تسلسل کے ساتھ دورہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری مختار حسین کی ہدایت کے مطابق کوٹلی انتظامیہ متحرک ہے شہری بارش کے باعث پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کے بارے میں انتظامیہ کو با خبر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :