
ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے دیہی روڈ پر کھڑا ہے،روسی روزنامہ
ہفتہ 5 اپریل 2014 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے علاقے قندھار کے ایک دیہی روڈ پر کھڑا ہے ،جس کا ایک پر ٹو ٹا ہوا ہے، تما مسافر زندہ اورسات گروپوں میں تقسیم کرکے مٹی کے جھونپڑوں میں قید رکھا گیا۔ ماسکو سے شائع روسی زبان کے اخبار روزنامہ Moskovskij Komsomolets کے مطابق طیارے میں سوار 227مسافر اور12عملے کو 8مارچ کوہائی جیک کیا گیا اور اسے افغانستان کے جنوب مشرق میں قندھار میں اتار ا گیا،طیارہ ٹوٹے پر کے ساتھ ایک دیہی علاقے کی چھوٹی سی سڑک پر کھڑا ہے۔طیارے کے بارے بتایا گیا کہ اس نے بڑی مشکل سے لینڈنگ کی۔ تمام مسافر زندہ ہیں اور سات گروپوں میں تقسیم کرکے مٹی کے گھروندوں میں رکھے گئے ہیں،مسافروں کی حالت کسمپرسی کی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق طیارے کو 20ایشیائی پروفیشنلز نے ہائی جیک کیا، یہ تمام صورت حال اخبار کے رپورٹر کو سیکورٹی سروس نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ۔
اخبار نے ماہرین سے اس بارے پوچھا کہ کیا بوئنگ طیارہ کسی دیہی سڑک پر لینڈ کر سکتا ہے تو کہا گیا کہ ایسا ممکن ہے 1968میں روس میں ایک ایسی ہی لینڈنگ ہوئی تھی یہ tu-104طیارہ تھا جو ماسکو سے لینگارڈ جا رہا تھا،سیکورٹی سروس کی طرف سے اس معلومات پر کئی ماہرین شک و شبہ کا اظہار کر رہے ہیں۔بھارتی سائٹ ”انڈین ڈیفنس“ کے مطابق 8مارچ2014لاپتہ ہونے والے ملائشیاء کے فلائیٹ370 کو کئی ممالک میں ابھی بھی تلاش جاری ہے۔کئی لوگ اس بات پر یقین کر رہے ہیں کہ مسافروں کی طرف سے ایک مبینہ طور پر بھیجی گئی تصویر امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کے نزدیک سے لی گئی ہے۔ لیکن روسی ذرائع ابلاغ ایم کے آر یو کے مطابق طیارے نے طالبان کے کنٹرول علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب لینڈ کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ
-
وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق
-
کراچی، زمین بوس عمارت کے ملبے تلے دبے شخص کی ٹیلی فون کے ذریعے مدد کی درخواست
-
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
-
غزہ میں جنگ بندی میں پیشرفت 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی، ٹرمپ
-
صدر مملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
5 اکتوبر احتجاج کیس،عدالت نے حماد اظہر اوررانا شہبازکو اشتہاری قرار دیدیا
-
شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
-
کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں،لاہور ہائیکورٹ کا درخت نہ کاٹنے کے احکامات
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
-
خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ ،موسمی صورتحال ،مون سون بارشوں کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.