مقبوضہ کشمیر میں انتخابات رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتے،شیخ عقیل

جمعرات 10 اپریل 2014 16:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات رائے شماری کا متباد ل نہیں ہو سکتے ہیں ۔یہ محض دنیا کی آنکھوں میں دھو ل جھو نکنے کے متر ادف ہے ۔سات لاکھ افواج کی مو جود گی میں الیکشن کروانا ایک مذ اق کے علا وہ کچھ نہیں۔کشمیر ی اقو ام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کا حل چاہتے ہیں اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے آپشن کو قبول نہیں کر یں گئے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی تنازعہ ہے اس کو حل کئے بغیر ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ۔اقوام متحد ہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے مسئلہ کشمیر کوحل کر وانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔کشمیریوں پران کی مرضی کے خلاف زبردستی کسی بھی فیصلہ کو ٹھونسنے نہیں دیں گئے ۔بھارت کشمیر نا م نہاد انتخابات کروا کر دنیا کو بے و قو ف بنا رہا ہے جسے کشمیر ی کسی صورت بھی نہیں تسلیم کرتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر یوں کے وکیل پاکستان کو بھی کشمیر کے مسئلہ پر اپنا جاندار کر دار اد ا کر ناچا ہیے ۔کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے ۔

متعلقہ عنوان :