سرینگر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

پیر 14 اپریل 2014 17:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔ فوجیوں نے نوجوان کو سرینگر کے نواحی علاقے احمد نگر میں ایک کریک ڈاؤن کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسی علاقے میں بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ جاری ہے ۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں عبدالمجید رنگریز کے گھر میں دو سے تین مجاہدین موجود ہیں۔جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔رنگریز کے ایک رشتہ دار نے ٹیلی فون پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ عبدالمجید اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود ہیں جبکہ ان کی بیٹی نے کھڑکی کے ذریعے باہر نکل کرجان بچائی ہے اور وہاں شدید فائرنگ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :