جنرل راحیل شریف نے قومی موقف کا حیاء اور کشمیریوں کی ترجمانی کرکے جنرل مشرف کے یو ٹرن کا اژالہ کردیا،نورالباری

ہفتہ 3 مئی 2014 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر و مور مہاجرین مقیم پاکستان کے امیر نورالباری نے کہاہے کہ چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی موقف کا احیا ء کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے اور جنرل مشرف کے یوٹرن کا اژالہ بھی کردیاہے،جنرل مشرف نے کشمیرکے مسئلے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،جنرل راحیل شریف کے موقف سے کشمیریوں میں مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں اچھا پیغام دیا گیا ہے جس کا کشمیری امیدرکھتے تھے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی سلا متی اورا ستحکام ممکن نہیں ہے،ہندوستان کی سازش ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ کمزور رکھا جائے پاکستان کو سرسبز وشاداب کرنے والے پانی کو کشمیرسے موڑ کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کیاجائے،پاکستان کو دفاعی طور پ کمزور کیا جائے کیا،انھوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کے واضح اور دوٹوک موقف سے کشمیریو ں کے اندر مایوسی کے پیغام دم توڑ گئے ہیں ،انھوں نے کہاکہ حکومت اور فوج ایک پیج پر آخر مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیا رکریں تاکہ عالمی دنیا کی مد د حاصل کی جاسکے پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور ا س کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انھوں نے کہاکہ قائد اعظم نے فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ کشمیرمیں فوج کشی کرے اور ااس کو آزاد کروائے یہ حکم ابھی تک موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :