پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 3 مئی 2014 15:08

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء ) وحشی درندے نے سات سالہ بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا ۔بے ہوش سٹرک کے کنارے پھینک کر موقعہ سے فرار ‘پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے دھنواں کی رہائشی خاتون پروین اختر زوجہ بشیر نے تھانہ پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند محنت مزدروی کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہے ۔

(جاری ہے)

اور وہ گھر میں اکیلی رہتی ہے ۔گزشتہ روز وہ کھانا بنا رہی تھی ۔اس کی سات سالہ بیٹی فائزہ چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔اس دوران ملزم حمزہ ولد لال محمد ساکن دھنواں اس کی بیٹی کو ورغلاکر کمرے میں لے گیا ۔اور زیادتی کرنے کے بعد گھر کے راستے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے بچی کا میڈیکل کروایا اور ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 10ضمن 3/ZHAمیں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :