بھارت فوجی طاقت اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کے راستے ہٹانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، میر واعظ عمر فاروق

جمعہ 9 مئی 2014 16:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے نواکدل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور قابض انتظامیہ نے نام نہاد انتخابات کی آڑ میں مقبوضہ علاقے کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر کے بیگناہ کشمیریوں پر بڑے پیمانے پر مظالم کا سلسلہ شروع کر دیا۔

میر واعظ نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے جس طرح سے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے گھروں، تھانوں اور جیلوں میں مقید کر دیا وہ عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے ۔ میر واعظ نے بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 30اپریل کو نوا کدل کے علاقے میں شہید ہونے والے نوجوان بشیر احمد بٹ کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے علاوہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی ایس ایم ایچ ہسپتال میں عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :