سرینگر ، لیہہ شاہراہ کو 5ماہ بعد گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا

پیر 12 مئی 2014 16:34

کرفل+گاندربل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) کشمیر کو خطہ لداخ سے جوڑنے والی 434کلو میٹر لمبی سرینگر ، لیہہ شاہراہ کو 5ماہ بعد گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا جس دوران سرینگر سے 600مسافر و مال بردار گاڑیاں خطہ لداخ کی جانب روانہ ہوئیں، جن میں غذائی اجناس سے لدی ہوئی 400مال بردار گاڑیا ں بھی شامل ہیں۔ تمام گاڑیوں کو سرینگر سے کرگل جانے کی اجازت ہوگی اورگاڑیوں کو 5بجے سے 7بجے صبح تک سونہ مرگ پار کرنا ہوگا۔

کسی بھی گاڑی کو 7بجے بعد کرگل جانے نہیں دیاجائے گا۔ کشمیر کو خطہ لداخ سے جوڑنے والی سرینگر ، لیہہ شاہراہ کو اتوار کے روز باضابطہ طور پر ٹریفک کی آواجاہی کیلئے کھول دیا گیا ۔ مذکورہ شاہراہ کو بھاری برفباری کے باعث 12دسمبر 2013کو احتیاط کے بطور گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے حسب روایت بند کیا گیا تھا اور اتوار کے روز اس شاہراہ کو باضابطہ طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم 5ماہ بعد گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھولی گئی شاہراہ پرفی الحال احتیاط کے بطور یک طرفہ ٹریفک ہی بحال کیا گیا ۔ سرینگر سے 600مسافر و مال بردار گاڑیاں خطہ لداخ کی جانب روانہ ہوئیں جن میں 400مال بردارگاڑیاں شامل تھیں۔ فی الحال شاہراہ پر ہلکی گاڑیوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔جو گاڑیاں سرینگر سے خطہ لداخ کی طرف جانے والی ہیں اْن کے ڈرائیوروں کو سخت ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ صبح 7بجے سونہ مرگ کو عبور کریں کیونکہ اس کے بعد کسی بھی گاڑی کو لیہہ ،کرگل کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :