حریت کانفرنس کے کئی رہنماء ہنوز پولیس تھانوں میں نظر بند

منگل 13 مئی 2014 16:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) حریت کانفرنس کے کئی رہنماء ہنوز پولیس تھانوں میں نظر بند ہیں۔کشمیریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے کشمیریوں کو مسلسل نظرانداز کرنا افسوسناک ہے‘رہنماؤں کی مسلسل نظربندی کے خلاف کئی علاقوں میں کشمیریوں نے احتجاج کرتے ہوئے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-حریت کانفرنس (جے کے)کے سینئر لیڈر شبیر احمد شاہ جنہیں انتخابات سے قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا ،ہنوز پولیس حراست میں ہیں جبکہ نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان بھی گذشتہ کئی ہفتوں سے پولیس حراست میں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران مسلم لیگ کے قائد مشتاق الاسلام جنہیں 13اپریل کو اپنے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے حاجن پولیس تھانے میں بند ہیں ، کو سوموار کی شام حاجن تھانہ سے کنزر ٹنگمرگ تھانے میں منتقل کردیا گیا۔لبریشن فرنٹ بیان کے مطابق میر سراج الدین داؤد جن کے ہمراہ محمد جمال اور عبدالرحمن ہیں بدستور نظر بند ہیں۔اس کے علاوہ فرنٹ سے وابستہ متعدد ارکان بھی تھانوں میں زیر حراست ہے اور اْنہیں انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فرنٹ نے پولیس اور فورسز کی ان کارروائیوں کی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :