وزیراعظم نے اب بیس کیمپ کو ہائیڈرل پاور کے بڑے منصوبوں کا مرکز بنانے کا عزم کر لیا ہے‘نصیر راٹھور

بدھ 14 مئی 2014 13:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) پیپلزٹریڈرز ونگ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لولیٹکل کوارڈینیٹر نصیر راٹھور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنانے کے ساتھ اسے حقیقی معنوں میں ایجوکیشن سٹی اور ڈویلپمنٹ کا مرکز بنانے کے بعد اب اسے ہائیڈرل پاور کے بڑے منصوبوں کا مرکز بنانے کا عزم کرلیا ہے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس سے اندھیروں میں ڈوبا پاکستان روشن ہو گا اور لوگوں کو روز گار کے بڑے مواقع میسر آنے کے ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا-اورپارٹی کا ایک بار پھر روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ وفا ہو گا اور اس کے ملکی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :