بھارت میں کشمیری نوجوانوں، یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کیساتھ غیر انسانی سلوک

ہفتہ 17 مئی 2014 16:32

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی کال پر ہند وستان میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ساتھ ہونے والے ناروا ء امتیازی اور غیر انسانی سلوک پر 19 مئی دن دس بجے پورے آزادکشمیرکی طرح ضلع میرپور میں 19 مئی کو مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا جائے گا اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس سے صبح 10 بجے ریلی نکالی جائے گی جس میں سیاسی وسماجی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں ، انجمن تاجراں ، جریدہ و گیر جریدہ ملازمین ، وکلاء ، صحافیوں ، محکمہ تعلیم شعبہ کالجز ، سکولز کے طلباء و طالبات اور سٹاف شرکت کریں گے ۔

وہ یہاں 19 مئی اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افسر مال چوہدری محمد راسب ، تحصیلدار راجہ ایاز خان، آزادجموں و کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئر مین واجد حسین چوہدری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعلیم کالجز پروفیسر طاہر فاروق ، ڈی ای او خادم حسین ، صدر معلم ماڈل سکینڈری سکول چوہدری محمد عجائب ، صدر معلم ایف ون راشد محمود تراب ، صدر معلم عبدالمجید مغل ، انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد نعیم ، جنرل سیکرٹری تنویر غازی ، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود چوہدری ،انجمن تاجراں چوک شہداں کے صدر آصف بٹ ، نائب صدر انجمن تاجران شیخ حمید الحق ،پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سجاد جرال ، قومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل الطاف حمید راؤ ،سینئر صحافی بلال رفیق ،تنظم جریدہ ملازمین ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری محمد جاوید ملک،تنظیم غیر جریدہ ضلع میرپور کے صدر چوہدری گلزار علی ،تنظیم فنی ملازمین کے صدر قیصر مسعود ، جنرل سیکرٹری سردار معروف خان ، میونسپل کارپوریشن کے شاہد سلہریاکے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 مئی صبح 10 بجے ضلع کچہری سے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور کشمیری طلباء و طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی جائیگی ۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور ہند ستان میں مقبوضہ کشمیر کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے ساتھ بھارتی سرکار کے ناروااور انسانیت سوز سلوک کی بھر پور الفاظ میں مذمت کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے ضلع میرپور کے تمام سیاسی و سماجی ، مذہبی ، کاروباری ، انجمن تاجراں ، وکلاء ، صحافیوں ، سول سوسائٹی، سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور سرکاری ملامین سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے اظہار یکجہتی کی کال کے سلسلہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور دنیا پر ثابت کر دیں کہ آر پار کے کشمیری ایک دوسرے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :