پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کا گلدستہ ہے ، ہر قوم ، قبیلے کے لوگ شامل ہیں، برادری ازم کی کوئی گنجائش نہیں، محمد الیاس چودھری

پارلیمانی پارٹی متحد ومنظم ہے، مرکزی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ درست تربیت نہ ہونے والے لوگوں کی حرکات پارٹی کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں، گھس بیٹھیے اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں، پی وائے او کے عہدیداروں سے خطاب۔

منگل 20 مئی 2014 16:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کاگلدستہ ہے اس میں ہرقوم،قبیلے کے لوگ شامل ہیں پیپلز پارٹی کے اندر قبیلائی ازم،برادری ازم کی کوئی گنجائش نہیں پارٹی کے اندر قبائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اس بات کی اجازت دیتا ہے ہمارا صرف ایک قبیلہ ہے اور وہ ہے پیپلز پارٹی۔

پارٹی کارکنان بھٹوازم جیسے عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی متحد ومنظم ہے۔مرکزی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پارلیمانی پارٹی ہمارے ٹیم کیپٹن چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے۔حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔کارکن باہمی اختلافات میں ا لجھنے کے بجائے پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

بے مثال تعمیر وترقی اورکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی خطہ کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی وائی او اور PSFپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔تمام اختلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت پارٹی کے فورم پر حل کیے جانے چاہیں۔میڈیا کے اندر منفی بیان کرنے والوں کا نہ ہی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور و ہ پارٹی کی یا قیادت کی کوئی خدمت کر رہے ہیں۔جن لوگوں کی پارٹی کے پلیٹ فارم پر درست تربیت نہیں ہوئی وہ اس طرح کی حرکات کر کے پارٹی کے لیے جگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میںPYOکے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اہم نوعیت کے اجلاس میں پی وائی او یو اے ای کے مرکزی صدر چوہدری اسحاق بدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے مشیر حکومت چوہدری محمد الیاس ضلعی صدر پی وائی او طارق بڑالوی ، مہمان خصوصی اسحاق بدر، مرکزی کنونےئر سٹڈی سرکل ایم نصیر شاکر، سینئر نائب صدر الطاف بھٹی، صدر پی وائی کھوئیرٹہ چوہدری زاہد، سینئر نائب صدر اسد قاضی، آرگنائزر تحصیل نکیال میرزمان گجر، سکندر حنیف، سجاد لطیف، رمیض مظہر ودیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔

اجلاس کے دوران سات نکاتی قرارداد بھی منظورکی گئی جس کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے یوتھ کے کارکنان پر پابندی عائد کی وہ اختلافی بیان بازی سے مکمل گریز کریں۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قیادت جناب آصف علی زرداری، بلاول بھٹوزرداری، محترمہ فریال تالپور، چوہدری عبدالمجید، چوہدری محمد ےٰسین ، چوہدری لطیف اکبر، محمد مطلوب انقلابی، حاجی جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد الیاس، مرکزی چےئرمین صاحبزادہ ذوالفقار سمیت پارٹی کی جملہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی چےئرمین پی وائی او آزادکشمیر صاحبزادہ ذوالفقار کے خلاف منفی اور بے بنیاد میڈیا ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پارٹی کی صفوں میں گھس بیٹھیوں اور نام نہاد سازشی عناصر کو خبردار کیا کہ وہ اپنی مذموم حرکات سے باز آجائیں۔

اجلاس میں یو اے ای کے صدر اسحاق بدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے مڈل ایسٹ کے اندر پی وائی او کو متحد ومنظم کرنے میں ان کے شاندارکردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں دنیا بھر کی طلباء تنظیموں اور سیاسی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی یونیورسٹیوں میں مسلمان طلباء پر تشدد اور بنیادی انسانی حقوق کی اس شدید خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے انڈین حکومت کی مذمت کریں۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ مرکزی چےئرمین صاحبزادہ ذوالفقار کی قیادت میں بھٹوازم کے فروغ اور پرچارکے ساتھ ساتھ پارٹی قیادت کے مضبوط کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس میں مشیرِ حکومت چوہدری محمد الیاس نے یوتھ کے عہدیداران سے بطورخاص خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر قبیلائی ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔

پارٹی کے اندر قبائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ہمارا صرف ایک قبیلہ ہے اور وہ ہے پیپلز پارٹی۔ پارٹی کارکنان بھٹوازم جیسے عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔پارٹی کی یپارلیمانی پارٹی متحد ومنظم ہے۔مرکزی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پارلیمانی پارٹی ہمارے ٹیم کیپٹن چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے۔

حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔کارکن باہمی اختلافات میں ا لجھنے کے بجائے پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔بے مثال تعمیر وترقی اورکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی خطہ کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی وائی او اور PSFپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔تمام اختلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت پارٹی کے فورم پر حل کیے جانے چاہیں۔میڈیا کے اندر منفی بیان کرنے والوں کا نہ ہی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور و ہ پارٹی کی یا قیادت کی کوئی خدمت کر رہے ہیں۔

جن لوگوں کی پارٹی کے پلیٹ فارم پر درست تربیت نہیں ہوئی وہ اس طرح کی حرکات کر کے پارٹی کے لیے جگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی تربیتی سیشنز کی ضرورت ہے۔پی وائی او کے نوجوان پارٹی ڈسپلن کے تحت سیاسی جدوجہد کرر ہے ہیں۔جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔پارٹی کے نظریاتی لوگوں کو حکومتی دھارے میں شامل کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ہر شخص کو پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر اچھالنے والوں کو محاسبہ ہوگا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے گا۔پی وائی کے چےئرمین صاحبزادہ ذوالفقار نے آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں نظریاتی کارکنوں کی ایک اچھی ٹیم تشکیل دی ہے وہ پارٹی کا نظریاتی ورکر اور باصلاحیت نوجوان ہے۔یوتھ کو متحد ومنظم کرنے میں اس کا اہم کردار ہے جس کی وجہ سے پیپلز یوتھ آج ایک منظم قوت کے طور پر پارٹی کے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :