بارہمولہ میں شہری پر بھارتی فوج کا تشد د انتہائی قابل مذمت ہے ، سید علی گیلانی

جمعرات 5 جون 2014 15:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بارہمولہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہری کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں فوج دوبارہ پروایکٹو ہوگئی ہے اور اس نے دیہات اور دور دراز علاقوں میں نوے کی دہائی کی طرح لوگوں پر ظلم ڈھانا شروع کردیئے ہیں ۔

حریت کانفرنس کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس چیئرمین سید علی گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کشمیر تحریک خواتین سوشل اینڈ پیس فورم جموں پیپلز فریڈم لیگ ، مسلم لیگ ماس موومنٹ ، مسلم کانفرنس ، پیپلز لیگ ، ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومت اورتحریک حریت کے سربراہوں یا ان کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں جدوجہد آزادی سے متعلق تاز ترین پیش رفتوں اور جبر و زیادتیوں اور گرفتاریوں کے جاری سلسلے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور فورم کے آئندہ لائحہ عمل اور پروگراموں پر غور وحوض کیا گیا اس موقع پر بارہمولہ میں فوج کے ہاتھوں سات بیٹیوں کے باپ کے جسم پر گرم استری چلانے اس کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کا نشانہ بنانے پر میر بازار قاضی گنڈ میں حاملہ خاتون کے پراسرار قتل اور اس کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد ڈھانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سید علی گیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر میں فوج دوبارہ پروایکٹو ہوگئی ہے اور اس نے دیہات اور دور دراز علاقوں میں عام شہریوں پر نوے کی دہائی کی طرح مظالم ڈھانا شروع کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :