مظفر آباد میں شدید گرمی کے باعث ناقص پانی کی سپلائی سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

بدھ 11 جون 2014 14:21

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں شدید گرمی اور پانی کی ناقص سپلائی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، ڈاکٹرز اور ادویات نہ ہونے سے دور دراز سے آئے لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں شدیدگرمی کے باعث درجنوں علاقوں میں پانی گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث پیٹ کی مختلف بیماریوں میں لوگ مبتلا ہوگئے جبکہ ہسپتالوں میں عملہ ا ور ادویات نہ ہونے کے باعث دور دراز سے آئے مریض خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور سخت پریشانی کا سامنا ۔

محکمہ صحت عامہ بے بس اور لمبی تان کر سو گئی حکومت سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

متعلقہ عنوان :