شباب ملی آزاد کشمیر نے بجٹ اجلاس کے موقع پر قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگا یاآزاد کشمیرمیں کاروان چلانے کا اعلان

جمعہ 20 جون 2014 19:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بجٹ اجلاس کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر نوجوانوں کے حقوق کے لیے بجٹ میں خصوصی طور پرحصہ رکھنے کے لیے احتجاج کیا اور پورے آزاد کشمیر میں کاروان چلانے کا اعلان کر دیا،ترجمان کے مطابق شباب ملی آزاد کشمیر بجٹ سے پہلے وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر آزاد کشمیر اور وزیر خزانہ کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا ،شباب ملی نے اپنے نکات کا اعلان کر دیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر شباب ملی آزاد جموں وکشمیر امجد یعقوب نے کہا کہ کہ حکومت ڈویژن کی سطح پر کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے کئیرکونسلنگ کا اہتمام کریں،آزاد کشمیر میں محنت و افرادی قوت کی وزارت قائم کی جائے،آزاد کشمیر میں جاری اور آنے والے میگا پراجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر رکھا جائے،وزارت امور نوجوانان کو متحرک کرتے ہوئے ضلعی سطح پر یوتھ کونسل قائم کی جائے،انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا 62%ہیں جن کو بجٹ میں یکسر نظرانداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آزاد حکومت کو نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا اگر حکومت نے اس پر توجہ نہ دی تو آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں بے پنا قدرتی وسائل ہیں ان کو براؤکار لایا جائے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان انتہائی ذہین ہیں بد قسمتی سے حکومتی سطح پر کوئی پالیسی نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ،نوجوان بڑی تعداد میں ایم فل اور ماسٹر ڈگری لینے کے باوجود سیکورٹی گارڈ کی نوکری کے لیے بیرون ملک میں جا رہے ہیں یہ نظام کے فیل ہونے کی وجہ سے ہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر عمل کرے،احتجاجی کیمپ میں سٹی ڈیولپمنٹ مظفرآباد کے صدر زاہد امین،جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،خواجہ اعجاز صدرپریس کلب،پی این پی کے صغیر احمد خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک عبدل،سیکرٹری جنرل شباب ملی آزاد کشمیر گل نواز رحمان،نائب صدر شباب ملی آزاد کشمیر خالد محمود زیدی،مرزا تیمور بیگ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :