مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق میونسپل پارک سرینگر کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند

جمعہ 20 جون 2014 20:10

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کومیونسپل پارک سرینگر کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے جمعہ کے روز گھر میں نظر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے میڈیاایڈوائیزر شاہد الاسلام نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے میر واعظ کو مطلع کیاکہ وہ گھر میں نظر بند ہیں اورباہر نہیں جاسکتے۔ میر واعظ کو آج اپنی پارٹی جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سرینگر سے میونسپل پارک تک ایک بڑی ریلی کی قیادت کرنا تھی