حلقہ کوٹلہ تحریک انصاف کا قلعہ ہے جاوید ایوب اور صدف شیخ کرپشن کے بادشاہ ہیں،سردار خورشید عباسی

ہفتہ 28 جون 2014 14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹلہ سردار خورشید احمد عباسی نے یہاں مظفرآباد مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ تحریک انصاف کا قلعہ ہے جاوید ایوب اور صدف شیخ کرپشن کے بادشاہ ہیں۔عید کے بعد مجاورں کے ملازموں کے خلاف فائنل راونڈ کھیلیں گے۔

گلو لیگ میں نظریاتی نہیں مفاداتی شامل ہوئے۔ آئندہ الیکشن میں ن لیگ، پی پی اور ایم۔ سی مشترکہ امیدوار بھی لائیں تو شکست فاش دونگا۔ جاوید ایوب اور خلاف شیخ نے جو کرپشن کی اس میں ن لیگ اور ایم۔ سی کے نمائندے بھی برابر کے شریک ہیں۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹل نے یہاں مظفرآباد مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ایوب نے کوئلہ کے جنگلات کو کوڑیاں کے دام بیچ دیا۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے۔جاوید ایوب کے اعلانات ہوائی حلقہ میں جاوید ایوب تین سالوں میں ایک انیٹ بھی نہیں رکھ سکے۔ کہوڑی تا پہٹکہ بائی پاس روڈ دو سال میں بحال نہ ہونا، کروڑوں کے منصوبوں کی تکمیل کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جاوید ایوب،اور صدف شیخ نے اے۔ ڈی۔ پیزمیں بھی کروڑوں کی کرپشن کی۔ تحقیقات کیلئے جلد احتساب بیورو میں درخواست دائر کرونگا۔

انتخابی غداریوں کے حوالے سے پوچھ گئے۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا پٹھو تین سال میں جاوید ایوب کے خلاف دائر کی گئی درخواست اور ریفرنس پرکاروائی نہ ہونا سوالیہ نشان از سر نو الیکشن کمیشن کی تشکیل اور کمپیوٹرائرڈ انتخابی فہرستوں کے بغیر الیکشن قبول نہیں کریں گے۔ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کی جوتیوں میں بیٹھنے والے کیا حکومت کریں گے۔ کرپشن اور دھاندلی کی پیداوار حکومت ناکام ہو گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو احتساب کریں گے۔ مجاوروں نے ریاستی تشخص تباہ کر دیا ہے۔اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی بی ٹم تین سالوں میں اپوزیشن نے بھی حکومت کے ساتھ ملکر مال بنایا۔

حالیہ ، بجٹ منظور کروانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اربوں کی کرپشن کی ڈیل ہوئی۔آئندہ الیکشن میں عوام پی پی اور ن لیگ کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے۔ آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب سڑکوں پر طاقت سے مجاوروں کو کرپشن سے روک لیں گے۔ اگر رمضان میں اصلاح احوال نہ ہوئی تو عید کے بعد عوامی طاقت سے دھاندلی سے حاصل ہونے والی جھنڈی کو چھین لیں گے۔

انہوں نے جاوید ایوب کو جنگل دشمن قرار دیا۔ تحریک انصاف کے مسبتقل کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر مسبتقل کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ آئندہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں سابق وزراء اور چار موجودہ وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پیغام بھجوائے۔

راجہ مصدق خان کی برطاینہ سے واپسی پر بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ اکتوبر میں عمران خان کے دورہ مظفرآباد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اصولی موقف پر اختلاف جمہوریت کا حسن ہے میں اور حلقہ کوٹلہ میں میرے کارکنان راجہ مصدق خان اور عمران خان کو ہی قیادت سمجھتے ہیں۔ لودھراں ایکسپریس کی ملازمت قبولیت نہیں۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کو تختہ مشق بنانے کی کوشش کی گئی تو راجہ مصدق خان کی قیادت میں لائحہ عمل طے کریں گے۔ جہانگریز ترین اور اُن کے آزاد کشمیر میں نامزد کردہ عہداروں کو نہیں جانتا۔