پاکستان اورآزادکشمیریک جان دوقالب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،نصیرراٹھور

ہفتہ 28 جون 2014 14:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) پیپلزٹریڈرزونگ آزادکشمیرکے صدراوروزیراعظم کے کوآرڈنیٹرنصیرراٹھورنے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کی خاطروزیرستان میں جاری فوجی آپریشن اورحکومت پاکستان سے مکمل اظہاریکجہتی کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ پاکستان اورآزادکشمیریک جان دوقالب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں آزادخطہ حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیرکابیس کیمپ ہونے کے ساتھ پاکستان کی شہہ رگ اوراس کاپہلااورآخری مورچہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہرجگہ امدادی کیمپ قائم کرکے آٹھ اکتوبرکے زلزلہ کی یادوں کوتازہ کیاجب کشمیریوں کے لیے پاکستان میں امدادی کیمپ قائم ہوئے تھے وزیراعظم کی پاکستان حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے تحریک آزادی کشمیرکوتقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :