مقبوضہ کشمیر ،بھارتی خفیہ اداروں کے تشدد کا شکار شخص کی خود کشی کی کوشش

ہفتہ 28 جون 2014 19:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں لیلہ ہار کاکہ پورہ کے رہائشی خاندان نے کہا ہے کہ ان کے ایک فرد کو بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جس کے باعث اس نے زہریلی اشیا کھا کر خود کشی کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور خفیہ اداروں نے شکیل احمد گنائی کو کئی بار گرفتار کر کے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شکیل کو فوجی کیمپ میں بلایا گیا جہاں اس کی شدید مار پیٹ کی گئی۔ اہلخانہ نے کہا کہ جمعرات کی شام کو شکیل کو فوجی کیمپ سے فون آیا اور اسے فوری وہاں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ جس پر اس نے تشدد کے خوف سے زہریلی اشیاء کھا کر خود کشی کی کوشش کی ، اہل خانہ نے کہا کہ شکیل کو فوری طور پر ہسپتال لانے کے باعث اس کی جان بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :