سرینگر، امت اسلامی کے وفد کا 2010 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گھروں کا دورہ

پیر 30 جون 2014 16:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں قاضی احمد یاسر کی قیادت میں امت اسلامی کے وفد نے 2010 کے انتفادہ کے دوران 29جون کو شہید ہونیوالے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے گھروں کا دورہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر قاضی یاسر نے کہاکہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کے ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور کشمیریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پابندیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنے حق خودارادیت ے حصول کیلئے مذید قربانیاں دینے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے ۔

قاضی یاسر نے کہاکہ لوگوں کو بھارتی عدالتی نظام سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ انہوں نے مسرت عالم بٹ ، مشتاق الاسلام، مصباح احمد، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر قاسم، انجینئر فاروق، محمد شفیع شریعتی ، مظفر ڈار اور محمود ٹوپی وا ل سمیت غیر قانونی طورپر نظررہنماؤں کی فوری رہائی کا مطابہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :