مون سون کا آغاز، راولپنڈی ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 1 جولائی 2014 14:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغازمنگل سے ہوگیا ، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا جبکہ بدھ اور جمعرات کو ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور، سمبڑیال ، شیخوپورہ ، گجرات ، سرگودھا اور گردو نواح میں بادل جم کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، شہری ٹھنڈی ہواوٴں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سمیت دیگر علاقوں میں مزید رم جھم کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :