آزاد کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور سرکاری ملازمین کے بعد عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘سردار عتیق

منگل 1 جولائی 2014 16:35

مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور سرکاری ملازمین کے بعد عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عدلیہ کے اراکین سے پولیس حفاظتی دستوں کی واپسی شرمناک حکومتی اقدام ہے عدلیہ سے حفاظتی پولیس کو واپس کرنا مجرمانہ اقدام ہے آزاد کشمیر میں میثاق جمہوریت کی آڑ میں عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے اپنی پارلیمنای پارٹی کے اراکین ملک نواز،سردار سیاب خالد،سردار میر اکبر،مہرالنساء،سابق وزراء دیوان علی چغتائی مرتضی گیلانی،سردار گل خنداں،ثاقب مجید،عنصر پیرزادہ،میر عتیق، سمیہ ساجد،ہارون آزاد کے ہمراہ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اداروں کی تباہی کی ذمہ دونوں غیر ریاستی جماعتیں ہیں غیرریاستی جماعتیں آزاد کشمیر میں ریاستی سیاست وقار انتظامیہ اور ریاستی عدلیہ کو بار بار بلڈوز کرنا چاہتی ہیں لیکن مسلم کانفرنس ایسا نہیں ہونے دے گی صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ پاکستان میں بدنام زمانہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پولیس گارڈ مہیا کی گئی ہے لیکن آزاد کشمیر میں عدلیہ کو بلیک میل کرنے اور اپر پر دباؤ ڈالنے کے لیے حکومت اوچھے ہتھکنڈے اور بلیک میلنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر عدلیہ کے آزادانہ فیصلوں کو اپنی راہ میں رکاؤٹ سمجھتی ہے یہی وجہ سے کہ عدلیہ سے وہ ناخوش ہے اور آزاد کشمیر حکومت عدلیہ کو من مانی حکومتی کاروائیوں میں شریک کرنے میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی عدم موجودگی میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی ساری ذمہ اری حکمران جماعت پر عائد ہو گی انہوں نے حکومت پاکستان اور چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ وہ بلا تاخیر دخل اندازی کر کے معاملات کو سلجھانے میں اپنا کردار ادا کریں مجید حکومت آزاد عدلیہ میں جیالہ گردی کا ماحول پیدا کر رہی ہے تاہم مسلم کانفرنس عدلیہ کے وقار اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے کہا کہ کہ پارٹی بنیاد پر ریسات سے باہر درجنوں سرکاری گاڑیاں اور سکیورٹی پولیس اہلکار غیر ریاستی افراد کی حفاظت پر معمور کیے گئے ہیں ان کو فوری طور پر واپس لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :