اپنے حقوق کی خاطر اپنا قلمی اور عملی جہاد جاری رکھیں گے ‘چوہدری ظفر اقبال ظفری

بدھ 2 جولائی 2014 15:36

جاتلاں ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء ) آزاد جموں و کشمیر یونین آف جنرنلسٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ظفری نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا اہم رول ادا کرے- اپنے حقوق کی خاطر اپنا قلمی اور عملی جہاد جاری رکھیں گے میڈیا اور سیاستدانوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کے زریعے ہی عوام کی آواز کو اعلی حکام تک پہنچایا جا سکتا ہے ضلع میں بیٹھے ہوئے اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہر وں میں صحافی اپنا کام خلوص نیت سے کر رہے ہیں مگر مقام آفسوس ہے کہ آج دن تک کسی حکومت نے چھوٹے شہرو ں میں صحافیوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی ان کو کسی قسم کی سہولیات فراہم کی گی ہیں جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے اگر حکومت آزاد کشمیر نے ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو انشااللہ رمضان المبارک کے بعد جاتلاں سے بھر پور احتجاج کا اغاز کیا جائیگا اور اس وقت تک احتجاج ختم نہیں ہو گا جس وقت تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر یونین آف جنرنلسٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ظفری نے صحافیوں کے ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ایک طرف صحافت کو چوتھا ستون کہا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب چھوٹے شہروں کے صحافیوں پر شب خون کیا جا رہا ہے ایک طرف صحافیوں کو پلاٹ، اور صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کہ جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب دن بھر کام کرتے ہیں ان کو نظر انداز کیا جا رہے ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں اور اپنے حقوق کی خاطر مر مٹنے کو ہمہ وقت تیار ہے حکومت آزاد کشمیر مزید ہمارا امتحان نہ لے اور فوری طور پر ضلع میں بیٹھے ہوئے صحافیوں کی طرح ہمارے مسائل کو حل کرئے اور ان کے مطابق ہمیں سہولیات دی جائیں -

متعلقہ عنوان :