پیپلز پارٹی عوام کی تائید و حمایت سے برسراقتدار آئی ہے ، عوامی حقوق کا تحفظ کریگی،محمد مطلوب انقلابی

بدھ 2 جولائی 2014 16:43

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی، آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، وزیر تعلیم کالجز ، آئی ٹی بورڈو ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی تائید و حمایت سے برسراقتدار آئی ہے اور عوامی حقوق کا تحفظ کرے گی۔ جمہوریت کے فروغ، اداروں کے استحکام ، عوام کے بنیادوں مسائل کا حل ہماری پارٹی کا نقطہ ماسکہ ہے، آزادکشمیر کے عوام ترقی و خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، مطلوب انقلابی نے پاکستان پیپلز پارٹی، آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر وزیرجنگلات و وائلڈ لائف سردار جاویدایوب ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اڑھائی سا ل کے دوران دیرینہ حل طلب معاملات کو یکسو کیا۔

(جاری ہے)

عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے عام آدمی کے بچے کو بھی جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بلا تخصیص تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور اس حوالہ سے ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم کالجز نے کہا کہ بے گھر افراد کے لیے اراضی مہیا کی جا رہی ہے جب کہ مہاجرین کی آباد کاری اور انہیں رہائشی سہولیات دینے کے لیے حکومت انہتائی مفید اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران ماحول کو تلخ کرنے والے عوام کی تررقی کے دوشمن ہیں۔ وزیر حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ ہے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور اب ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :