آزاد خطہ میں لاقانونیت عروج پر ہے ،حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے عوام پر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے ،ابرار حیدر

ہفتہ 5 جولائی 2014 15:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر ابرار حیدر نے کہا ہے کہ آزاد خطہ میں لاقانونیت عروج پر ہے حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے عوام پر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے چند فیصد اشرافیہ نے ریاستی عوام صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کو یرغمال بنا رکھا ہے ریاستی اداروں اور سیاستدانوں کی جانب سے میرپور سے مظفرآباد تک آئے روز صحافیوں کیساتھ نا روا سلوک جاری ہے صحافیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ انتہائی اقدام اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ابرار حیدر نے کہا کہ سات فیصد اشرافیہ کی ریاستی وسائل ہڑپ کر لینے کے باوجود بھوک ختم نہیں ہو رہی وہ لاقانونیت کو فروغ دے کر اپنے اذیت پسند جذبات کی تسکین کا سامان میسر کر رہے ہیں میرپور چڑھوئی اور مظفرآباد میں پولیس نے پے در پے صحافیوں پر تشدد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں کو منظر عام پر لانے والوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے ہما وقت مستعد و متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ دو وقت کی روٹی کمانے والے غریب سوزوکی ڈرائیور پر تشدد کی کوریج کرنیوالے صحافیوں سے ہتک آمیز سلوک کی اجاز ت کسی صورت نہیں دی جاسکتی مظفرآباد پولیس بے قابو ہو چکی ہے جسکے خلاف اقدامات اٹھانا مجبوری بنتا جا رہا ہے کوئی قانون ظلم اور تشدد کی اجاز ت کسی پولیس اہلکار کو نہیں دیتا وردی کے نشے میں دھت اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جانی چاہیئے آئی جی پولیس آزادکشمیر کے پولیس کو ماڈل بنانے کے دعووں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے پولیس کے ناکام اعلیٰ آفیسران کو عہدے سے الگ کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت صحافیوں کو تفویض شدہ فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی آزادی صحافت کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا ریاستی اداروں ، حکمرانوں اور سیاستدانوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد سے لے کر لندن میں پاکستانی سفارتخانے تک احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :