سجاول میں بجلی کا 13 گھنٹے طویل بریک ڈاؤن ،شہری بلبلا اٹھے

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:40

سجاول (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) سجاول میں بجلی کا 13 گھنٹے طویل بریک ڈاؤن ،شہری بلبلا اٹھے، جمع کے روز افطار کے بعد اچانک بجلی بندہونے کے بعد تراویح، تہجد، سحری کے بعد دوسرے روز نو بجے بجلی بحال کی گئی ،اس دوران سجاول اور ملحقہ علاقے مکمل اندھیرے میں رہے جبکہ نائٹ کرکٹ کے میچ بھی بند کردئے گئے اور سینکڑوں نوجوان بجلی کا انتظار کرتے رہے،حیسکو عملے کا کہنا ہے کہ لائین گرنے سے بجلی بند ہوئی ہے تاھم شہریوں کا کہناہے کہ حیسکو عملہ بھتہ خوری میں مصروف ہے اور بلیک میلنگ کے لئے مصنوعی اسباب تلاش کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :