سجاول ضلع میں مختلف اداروں کے نیوٹریشن پروجیکٹس کرپشن کی نذر ہوگئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:42

سجاول (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) سجاول ضلع میں مختلف اداروں کے نیوٹریشن پروجیکٹس کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں، سیلاب کی بعد علاقے میں مختلف اداروں کی جانب سے لاکھوں روپے سے زچہ و بچہ کی صحت کے لئے پروجیکٹس شروع کئے گئے تاہم ان میں بدعنوانی سے علاقے میں زچہ و بچہ کی صحت بہتر ہونے کے بجائے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں، بچوں کی شرح اموات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تھیلیسیمیاکے مریضوں کا ریشہ انتہائی زیادہ ہوگیاہے، جبکہ مذکورہ پروجیکٹس کے لاکھوں روپے برباد کرنے باوجود ان امراض پر قابو نہیں پایاجاسکاہے، غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے پروجیکٹس کے نام پر غبن جاری ہے، غیرمقامی افراد کو عارضی بنیادوں پر بھر تی کرکے بعد میں مبینہ جعلی ڈیٹا انٹری کرکے زچہ و بچہ کے نام پر آئل ، سوجی ،دودہ، بسکٹ، ادویات، پانی ، اور برتن وغیرہ کا ذخیرہ خرد برد کرکے فروخت کیاجارہاہے، مذکورہ اشیاء کی درست تقسیم اور اصل استعمال میں نہ لانے سے پروجیکٹ بے فائدہ بن کر رہ گئے ہیں، علاقے میں تھیلیسیمیاکے کیسز کی شرح انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، پورے ضلع سجاول میں کروڑوں روپے ضایع کرنے کی بری مثال اور کیاہوگی کہ نیوٹریشن پروگرام کے تحت ضلع بھر میں کوئی ایک بلڈبنک تک قائم نہیں کیاگیاہے، صرف تعلقہ اسپتال سجاو ل میں روزانہ کئی بچوں کو خون لگایاجاتاہے، جبکہ نجی اسپتالوں اور دیگرشہروں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے،جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی خون نہ ملنے سے متعدد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :