جنوبی کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں مجاہد کی شہادت کیخلاف تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال

پیر 7 جولائی 2014 14:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) جنوبی کشمیر کے علاقے ترال میں بھارتی فوجی کے ہاتھوں مجاہد کی شہادت کیخلاف تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا ۔ ترال میں درجنوں افراد نے مجاہد کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

متعلقہ عنوان :