مقبوضہ کشمیر ،گھر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 7 جولائی 2014 16:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔اطلاعات کے مطابق کوکرناگ اور کشتواڑ کے درمیان سنتھن ٹاپ پر ایک مکان سے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

کوکرناگ پولیس کی ٹیم نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر بعد میں انہیں کشتواڑ پولیس کے حوالے کیا تاکہ ان کو ریاسی بھیجا جاسکے جن تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ان کی شناخت محمد بشیر کسانہ اْن کی اہلیہ زرینہ اور اس کی بیٹی نازیہ کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :