بھارتی فوج کے میجر کا کشمیری نوجوان پر وحشیانہ تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:59

بھارتی فوج کے میجر کا کشمیری نوجوان پر وحشیانہ تشدد، زخمی حالت میں ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق فوجی افسر نے شوکت احمد ڈار نامی نوجوان کو ترگپورہ میں فوجی کیمپ کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ لے جایا گیا جہاں سے اسے صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔

نوجوان کے اہلخانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کے ساتھ کام کرنے والے سہیل احمد شیخ نامی نوجوان او اس کے تین ساتھوں نے ترگپورہ میں ایک نوجوان کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہ شوکت نے نوجوان کوبچایا اور فوج کے ساتھ کام کرنے والے لڑکوں کو بھگایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں نے شوکت سے بدلہ لینے کے لیے بھارتی فوجیوں کورات کے وقت اسکی گرفتار ی کے لیے اسکے گھر بھیجا البتہ شوکت اس وقت گھر میں نہیں تھا ۔

اہلخانہ نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں حکم دیا کہ وہ شوکت کو صبح فوجی کیمپ میں بھیجے ۔شوکت کے رشتہ دار دلاور میر نے کہا کہ جب شوکت صبح فوجی کیمپ میں گیا تو وہاں موجود میجر نے اسے سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور انتہائی نازک حالت میں اسے دوپہر کے وقت چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت کا پورا بدن زخموں سے چور تھا۔ اہلخانہ شوکت کو پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ لے گئے جہاں سے اسے صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ دریں اثناشوکت کے اہلخانہ نے بھارتی فوج کے میجر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :